بشام میں چینی انجنیئرز پرحملہ سے متعلق دوسری پولیس رپورٹ وفاق کو ارسال

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)بشام میں چینی انجنیئرز پر حملہ سے متعلق پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔

خیبرپختونخوا پولیس کی طرف سے وفاق کو ارسال کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ ابتدائی جانچ کی بنیاد پربادی النظرمیں چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی، ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجنیئر بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی، تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے،تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی،خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے،خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکرے حاصل کیے گیے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔