نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، فائل فوٹو
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی 20 ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ میں ابراراحمد، افتخار احمد اوراعظم خان قومی اسکواڈ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان، نسیم شاہ، شاداب خان، عثمان خان اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ ہے، کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے، حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں۔

پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔