کرکٹ آسٹریلیا کی مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

 

میلبرن (اُمت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مسلمانوں کو عید الفطر کی منفرد انداز میں مبارکباد دی گئی۔

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کا آغاز السلام علیکم سے کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کرکٹ نک ہوکلے کا کہنا تھا آسٹریلیا کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک! جیسے کرکٹ سب کو جوڑتی ہے ویسے ہی عید کی خوشی پر بھی سب اکٹھے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے مسلمانوں نے کل عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔