مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو
 مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو

ڈالر کی قیمت 220 روپے تک آنے کا بڑا دعویٰ

کراچی: پاکستان میں مہنگائی یا افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے اور اس کی تصدیق عالمی مالیاتی اداروں نے بھی کی ہے، اب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہوگا اور 2025 تک ڈالر کی قیمت 220 روپے پر آنے کی توقع ہے۔

مرکزی بینک کے ایک سابق سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ریئل انٹرسٹ ریٹ کی صورتحال کے سبب پاکستانی روپیہ 2025 کے اوائل میں بڑھ کر 220 یا 230 تک پہنچ جائے گا، یعنی ڈالر 220 روپے کا ہو جائے گا۔

مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا جس کے نتیجے میں ریئل انٹرسٹ ریٹ مزید مثبت ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی قرضوں پر سود کی رقم بھی کم ہوگی اور روپے کی قدر بہتر ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔