دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو
دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق گلشنِ اقبال، محمد علی سوسائٹی، کلفٹن، گلشن حدید، بہادرآباد، ڈیفنس ویو اور ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،پھسلن سے درجنوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے، کئی علاقوں میں حسب روایت بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، موجود سسٹم کے باعث کراچی کے مختلف مقامات پر گرج چمک ہو رہی ہے، شہری محتاط رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش آج رات تک جاری رہنے کی توقع ہے، اس دوران زیادہ تر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جاری رہے گی، جبکہ کچھ علاقوں میں مختصر وقت کی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے ملی میٹر میں اعدار و شمار جاری کر دیے۔

سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 21.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشن حدید میں 20، فیصل بیس میں 17، مسرور بیس اور کیماڑی میں 16، نارتھ کراچی اور سعدی ٹاون میں 15، اورنگی میں 14.4، کورنگی میں 14.5، اولڈ ایئرپورٹ 11.9، ڈی ایچ اے 5.5 جبکہ سرجانی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔سب سے کم بارش جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر 1.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔