وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات

واشنگٹن (اُمت نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی، پاکستانی معیشت کیلئے چینی تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اور چینی ہم منصب کی جانب سے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے اقدامات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں تعاون کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں چین کی شراکت کو سراہا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے جبکہ دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کے آپریشنلائزیشن اور چینی نجی ملکیتی کمپنیوں (پی او سی) کی منتقلی کے ذریعے اثاثوں کو منیٹائز کرنے کے بارے میں ہوگا۔

وزیر خزانہ نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

اس دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان میں چینی شہریوں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر خزانہ نے چینی شہریوں کے تحفظ کا عزم بھی دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔