اسرائیل کی لبنان میں اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق

اسرائیل (اُمت نیوز)اسرائیل نے لبنان میں اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان میں ڈرون کانشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ حزب اللّٰہ نے اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔