حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے، فائل فوٹو
حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے، فائل فوٹو

حماس حملہ روکنے میں ناکامی، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دیدیا

تل ابیب: فلسطین کی طاقتور مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل اہرون ہلیوا نے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی ، وہ حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے۔

سرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ دیگر فوجی افسران کے لیے بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔