کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو
کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارشوں ہونے کے امکانات ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کوملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، خیبر پختونخوا میں 25 سے 29 اپریل میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جبکہ بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔ کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اپنا رنگ جما سکتیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔