9 مئی مقدمات،شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 9 مئی کے مقدمات کیخلاف بریت کی درخواست دائر کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید اپنے وکلاء سردار رازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے درخواست بریت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں مقدمات کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے تھانہ کینٹ، مورگاہ اور ٹیکسلا میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر روز مقدمات میں پیشیاں ہو رہی ہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں کیس لڑیں گے اور مقدمات ختم ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔