آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ضروری ہے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام ضروری ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کر سکتا ہے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ضروری ہے، ٹیکس کی شرح میں اضافہ بھی لازم ہے، توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا خوش آئند ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔