دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو 14 سال ہوگئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے محنت کرنا ہوگی، پہلے ناکام حکومت تھی، دعا کریں گے اللّٰہ انہیں ہدایت دے، پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں، گیس پائپ لائن سیاسی نہیں لیگل ایشو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔