ڈیرہ اسمعیل خان کی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کا بائیکاٹ تھا جس میں بھی دھاندلی کی گئی، فائل فوٹو
ڈیرہ اسمعیل خان کی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کا بائیکاٹ تھا جس میں بھی دھاندلی کی گئی، فائل فوٹو

جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے ،اپوزیشن لیڈرعباد اللہ

پشاور: اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہا  ہے کہ جب سے صوبائی حکومت بنی ہے، تنازعات کا شکار ہے،جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے، صوبائی کابینہ نے غیر آئینی طور پر اپریل کا بجٹ منظور کیا، صوبائی حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کرررہی ہے، قومی اسمبلی ،سندھ اسمبلی ،بلوچستان ، پنجاب اسمبلی معمول کے مطابق چل رہی ہے، چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی سینٹ انتخابات میں ہمارے صوبے کو محروم رکھا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ مینڈیٹ کے دعوے کرنے والے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھ رہے، ڈیرہ اسمعیل خان کی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کا بائیکاٹ تھا جس میں بھی دھاندلی کی گئی ، یہ گالم گولچ بریگیڈ ہے، یہ ایسی ہی حکومت چلاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلی رات کو پاں پکڑ کر معافیاں مانگتے ہیں دن کو بھڑکیں مارتے ہیں، خیبر پختونخوا 92 فیصد بجٹ وفاق سے لے رہاہے، ایک فی صد ہمارا صوبہ ریونیو بنارہا ہے، وزیر اعلی کو چاہیے کہ سی سی یو میں اپنے صوبے کا کیس پیش کریں، خیبر پختونخوا میں 18 یونیورسٹیوں وی ڈیز ،22 محکموں کے سربراہ موجود نہیں مگر صوبے کے سربراہ کو کوئی دلچسپی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔