بھارتی وزیر تعلیم کی جانب انہیں اپوائنٹ کیا گیا ہے، فائل فوٹو
بھارتی وزیر تعلیم کی جانب انہیں اپوائنٹ کیا گیا ہے، فائل فوٹو

علی گڑھ یونی ورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر

علی گڑھ :بھارتی جامعہ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں پہلی بار خاتون کو وائس چانسلر کا عہدہ دے دیا گیا ہے، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی ہند کی بڑی اور قدیم یورنی ورسٹیز میں شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر نعیمہ خاتون پہلی خاتون ہیں، جنہیں یونی ورسٹی کی تاریخ کے 100 سال میں پہلی مرتبہ جامعہ کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر تعلیم کی جانب انہیں اپوائنٹ کیا گیا ہے، واضح رہے جامعہ میں بھارتی صدر دروپادی مرومو کی جانب سے دورہ کیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون پرفیسر کو وائس چانسلر لگایا گیا ہے۔

اس پوسٹنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بھی ردعمل میں کہنا تھا کہ وومنز کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون کو وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کا وائس چانلسر 5 سال کے لیے لگایا جا رہا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی کوئی آبجیکشن نہیں لگائی گئی ہے، نعیمہ خاتون علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی سے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر چکی ہیں۔

جبکہ 1988 میں سائیکالوجی کے ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرار اپوائنٹ ہوئی تھیں، تاہم 2006 میں ہو پروفیسر بن گئیں۔ جبکہ 2014 میں وہ وومنز کالج کی پرنسپل منتخب ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔