بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ میرا کل ایک خاص دن تھا، فائل فوٹو
بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ میرا کل ایک خاص دن تھا، فائل فوٹو

ڈچ  گلوکار، اداکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کرلیا

دبئی:  ڈچ  گلوکار، اداکار و ماڈل ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کرلیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ نوجوان ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک نے رواں ماہ 19 اپریل کو ایک مسجد میں اسلام قبول کیا ہے۔ڈونی رولوِنک کی اسلام قبول کرتے ہوئے کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہے۔

رولوِنک نے اپنے ایک انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ میرا کل ایک خاص دن تھا۔

رولوِنگ نے مزید کہا کہ اس لمحے کی تصاویر آن لائن پوسٹ کی گئیں اور اسے میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا، جب میں لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی موجودگی میں ایسا (اسلام قبول) کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔