بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند

بنگلہ دیش(اُمت نیوز)بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو سے لوگ پریشان،شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں سکول اور مدارس بند کر دیئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی، ملک بھر میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کئے گئے،بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکولوں اور مدارس کے طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔

وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ کثرت اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے،بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صورتحال ایسی ہی رہیں تو مزید گرمی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔