ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، فائل فوٹو
ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، فائل فوٹو

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے۔‏عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر تیل فروخت ہوگا، تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے، فیصے سے مزید اصافہ ہوجائے گا۔‏

انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75 فیصد کنٹرول تین بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، عبدالسمیع خان نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔