گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور کوالیفائرون کی ٹیم شامل ہوگی، فائل فوٹو
 گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور کوالیفائرون کی ٹیم شامل ہوگی، فائل فوٹو

آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

دبئی: آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا،خواتین ورلڈکپ 3سے 20اکتوبر تک بنگلہ دیشن میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور کوالیفائرون کی ٹیم شامل ہوگی،آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے شیڈول میں مینز کے بعد پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو بھی ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور کوالیفائر ٹو کی ٹیم شامل ہو گی،ویمن ورلڈکپ کے میچز 2 سٹیڈیم ڈھاکا اور سلہٹ میں ہوں گے،ویمن ورلڈکپ کے ایونٹ میں ٹوٹل 23میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،قومی ویمنز ٹیم 6 اکتوبر کو سلہٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔