گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، فائل فوٹو
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، فائل فوٹو

ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلیے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلیے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔محسن نقوی کاکہناتھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہاکہ کسی کی پرواہ نہ کریں صرف پاکستان کیلئے کھیلیں،قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔