فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ساتھ ایشیئن روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو:نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی روپ سکیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 10 اور انڈر13 کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انڈر 10 میں معاویہ سعید نے بانس ہوپ میں اور انڈر 13 میں محمد حسین نے اسپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے، بھارت نے دوسری اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز دو گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت لیے، محمد حسین اور معاویہ سعید نے انڈیورنس ایونٹ میں سلور میڈلز بھی جیتے، سیدہ وریشہ نے انڈر 13 فری سٹائل سپیڈ اور اینڈیورینس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔