دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ، قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزا اجراء میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔