گرین میٹرکس، صرف یونیفارم نہیں اتحاد کی علامت ہے: نقوی

 

لاہور (اُمت نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی! ٹیم پاکستان کی گرین میٹرکس جرسی صرف یونیفارم نہیں بلکہ اتحاد کی علامت ہے جو ہر ثقافت اور فرد کی نمائندگی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی، نئی کٹ کی تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی، تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی سمیت کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2009ء کی طرح قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے گی، میرے بس میں ہوتا تو ٹیم کیلئے ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا اعلان کرتا، قومی کرکٹ ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، جیت پر ٹیم کو مزید انعامات بھی دیئے جائیں گے، پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے امریکا جاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔