بھارت: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

نئی دہلی (اُمت نیوز) بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، 10 ریاستوں سمیت وفاق کے زیر انتظام 93 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے آج ہونے والے تیسرے مرحلے میں ایک ہزار 331 امیدوار قسمت آزمائیں گے، ریاست گجرات سے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ تیسرے مرحلے کے اہم امیدوار ہیں، 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 27 اپریل ہوئی تھی، دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں کے 88 حلقوں میں ووٹ کاسٹ کیے گئے تھے، مجموعی طور پر 60 اعشاریہ 96 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں 16 کروڑ کے قریب رجسٹرڈ ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا، لوک سبھا کے الیکشن میں کانگرس لیڈر راہول گاندھی، ششی تھرور اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ بی جے پی کی رہنما ہیما مالنی بھی میدان میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔