مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں، فائل فوٹو
مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں، فائل فوٹو

کراچی،پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

کراچی: مچھر کالونی میں پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے3 افراد کو شدید زخمی کردیا ، جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ایک شخص کی شناخت لائق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ مچھر کالونی میں کانٹے کے پاس پارکنگ کے تنازعے پر دو گروپوں میں کشیدگی جاری تھی ، مسلح ملزمان جن کا تعلق زمان گروپ سے ہے ، اس گروپ کے مسلح افراد نے نجیب اور مجیب گروپ کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک تھی اور یہ دونوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے ۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تمام شواہد اکٹھے کیے، ایس ایچ او ڈاکس نفیس الرحمن نے بتایا کہ مسلح ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ہیں جن کی شناخت بھی کی گئی ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔