صدر آصف علی زرداری کا امریکہ۔ایران مفاہمتی اعلان کا خیرمقدم

یہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیادہوگا۔

June 15, 2026 · قومی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ہوگا۔
پیر کو ’’ایکس ‘‘ پر اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کی مسلسل حمایت کی ہے۔
یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام اور بامعنی روابط کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ کوششیں خطے اور پوری دنیا کے لیے مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔