پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بدھ، 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔