اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو الگ الگ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے نام سفری پابندیوں کی فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پرسن نان گریٹا لسٹ سے فوری طور پر خارج کیا جائے۔
فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کی وکلا ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو ہدایت دی کہ وہ بیرونِ ملک سفر کے لیے متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں تاکہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔