فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا

طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 5 ڈاکٹر ہلاک، 45 زخمی ہوئے

احمد آباد میں مسافر طیارہ ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرنے کے باعث  ہاسٹل میں موجود 5 ڈاکٹر ہلاک جبکہ 45 ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ 11 بچے بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔