وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش اور اقتصادی سروے9 جون کو جاری کیا جائے گا
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اقتصادی سروے پیش کریں گے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی کے ایوان میں بجٹ پیش کریں گے جس میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی مالی ترجیحات، معاشی حکمتِ عملی اور پالیسی اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بجٹ سے قبل وزارتِ خزانہ و محصولات منگل، 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اقتصادی سروے پیش کریں گے، جس میں اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران ملکی معیشت کی کارکردگی کا جامع جائزہ شامل ہوگا۔ سروے میں مختلف معاشی شعبوں کی پیش رفت، اقتصادی اشاریوں اور مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔