راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے آج داخلہ مفت ہوگا ، پی سی بی کا اعلان

جمعرات کو کرکٹ فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے، ترجمان پی سی بی

November 19, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پی سی بی کی طرف سے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران جمعرات کو کرکٹ فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورٹ نے شائقین کرکٹ کو وقت پر راولپنڈی سٹیڈیم پہنچنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔