پیرس: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، اور اس جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق فرانس کے شہر سٹریسبورگ میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران شاہ عبداللہ نے کہا "اسرائیل نے اپنے حملوں کا دائرہ ایران تک پھیلا کر جنگ کے میدان کو وسعت دے دی ہے، اور اب یہ کہنا ممکن نہیں رہا کہ اس محاذ کی حد کہاں جا کر رکے گی۔ یہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔”
انہوں نے کہا "بالآخر اس تنازع کا خاتمہ ضروری ہے۔ اگر دنیا نے فیصلہ کن اقدام نہ کیا تو یہ اسرائیل کے جرائم میں شریک سمجھی جائے گی۔”