ایران کے ساتھ ’انتہائی مثبت مذاکرات‘ جاری ہیں۔ صدر ٹرمپ
پراجیکٹ فریڈم کے ساتھ امن منصوبے پر پیش رفت کی امید
May 4, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’پراجیکٹ فریڈم‘ کے اعلان کے ساتھ ساتھ اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ’انتہائی مثبت مذاکرات‘ جاری ہیں، جو ان کے بقول ’سب کے لیے کسی بہت مثبت پیش رفت کا باعث ہوں گے۔
ٹرمپ کے یہ تبصرے ایران اور امریکہ کے درمیان امن کے لیے 14 نکاتی منصوبے پر ہونے والی حالیہ خط و کتابت کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں۔ یہ منصوبہ ایران نے تیار کر کے امریکہ کو بھیجا تھا، جس پر دونوں جانب سے رد و بدل کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ تہران واشنگٹن کی جانب سے موصول ہونے والے جواب کا جائزہ لے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ جواب پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا، کیونکہ پاکستان اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔