فائل فوٹو
فائل فوٹو

آبنائے ہرمز میں بھارتی آئل ٹینکر کی چین جانے والے تیل سے بھر ے آئل ٹینکر سے ٹکر

تہران: دنیا کی سب سے اہم تیل گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب دو بڑے آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے۔  ایڈالین اور فرنٹ ایگل کے درمیان یہ تصادم متحدہ عرب امارات کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل (28 کلومیٹر) دور خلیج عمان میں پیش آیا۔

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی مانیٹر نے کہا ہے کہ  یہ واقعہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ پیش آیا، تاہم یہ سیکیورٹی سے متعلق واقعہ نہیں ۔ایڈالین پر سوار 24 افراد کو متحدہ عرب امارات کی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت نکال لیا۔

حکام کے مطابق کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔فرنٹ ایگل  بحری جہاز دو ملین بیرل عراقی خام تیل لے کر چین  کی جانب رواں دواں تھا، جبکہ ایڈالین جو بھارت میں قائم کمپنی کی ملکیت ہے، خالی تھا اور مصر کے سویز کینال کی جانب جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔