فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

آئی اے ای اے کی ایران میں سینٹری فیوجز کی تیاری کے دو مراکز پر حملوں کی تصدیق

جنیوا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ اس کے پاس موجود اطلاعات کے مطابق ایران میں سینٹری فیوجز کی تیاری کے دو مراکز پر حملے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیل بے بھی کہا تھا کہ اس نے گذشتہ رات ایران میں سینٹری فیوجز کی تیاری کے مراکز پر حملے کیے ہیں۔

سینٹری فیوج ایسی مشینیں ہوتی ہیں جو یورینیم کو افزودہ کرتی ہیں۔ افزودہ یورینیم کو بجلی گھر چلانے کے لیے ایندھن بنانے کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی اے ای اے کے مطابق تہران ریسرچ سینٹر میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف سینٹری فیوجز کے لیے موٹرز بنائی جا رہی تھیں بلکہ انھیں ٹیسٹ بھی کیا جا رہا تھا۔

آئی اے ای اے کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی شہر کرج میں ایران سینٹری فیوجز ٹیکنالوجی کمپنی میں دو عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جہاں سینٹری فیوج کی تیاری میں مدد دینے والے آلات بنائے جا رہے تھے۔

بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت آئی اے ای اے دونوں مراکز کی نگرانی کر رہا تھا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں سینٹری فیوج کی پیداوار اور اسلحے کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔