فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاسداران انقلاب نے امریکہ پر حملے کی تیاری شروع کر دی

تہران : ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کا جواب ایسا ہوگا جس کے بارے میں دشمن نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ 

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج کے حملوں نے ایران کو اپنے دفاع کے جائز حق کے تحت جواب دینے کا اختیار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سرزمین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب سخت ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے جو ان کے لیے پچھتاوا کا سبب بنے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کا جواب ایسا ہوگا جس کے بارے میں دشمن نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث امریکی طیاروں کی پرواز کے مقام کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے امریکہ کے لیے طاقت کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کی کمزوری ہے۔

دوسری جانب پیزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے معاندانہ اقدامات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔