بحری جہازوں نے ایران کو فیس دی تو پابندیاں لگیں گی،امریکی محکمہ خزانہ

ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی، بیان

               
May 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شپنگ کمپنی نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے عوض ایران کو فیس ادا کی تو اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

جمعے کو امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ آبنائے کے ذریعے نیوی گیشن کے لیے ایرانی خطرات اور اس کی جانب سے اسے عبور کرنے کے لیے فیس کے مطالبے سے آگاہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ تہران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی تجاویز کے ایک حصے کے طور پر آبنائے عبور کرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔