لاہور میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3سالہ بچہ جاں بحق

عبدالہادی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے تیزرفتار گاڑی کی زد میں آ گیا۔ پولیس

               
April 15, 2026 · شہر گزشت

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے علاقے الفلاح ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی کھیلتے ہوئے بچے کو کچل دیتی ہے ۔ تاہم بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت معتصم کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ عبدالہادی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گیا۔