قومی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلی زیر غور ہے، جہاں اظہر محمود کی جگہ سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اس فیصلے میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے بھی سرفراز احمد کی رائے شامل ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وکٹ کیپر روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز 8 اور 16 مئی کو شیڈول ہے۔