فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر موجود تھے
April 17, 2026 · قومی
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی نیوز ایجسنی ارنا کے مطابق ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر موجود تھے۔
اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ماتحت ’خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر‘ کا دورہ کیا تھا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے اس موقعے پر انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔