حج قوانین کی خلاف ورزی پر سعودیہ میں ایک شخص گرفتار

ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا

               
April 17, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب میں حج سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں اور زائرین کو دھوکہ دینے اور مالی فراڈ میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں حج اجازت ناموں سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا تھا۔