یورپی ممالک کے پاس بارودی سرنگیں صاف کرنے کی صلاحیت موجودہے۔ فرانس

جہازوں کے لیے “مکمل معاونت کے ساتھ حفاظتی اسکورٹ سروسز” بھی فراہم کر سکتے ہیں

               
April 17, 2026 · بام دنیا

فرانس کی وزیر دفاع کیتھرین ووترین نے کہا ہے کہ بیلجیم، نیدرلینڈز اور فرانس سمیت یورپی ممالک کے پاس بارودی سرنگیں صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کے لیے “مکمل معاونت کے ساتھ حفاظتی اسکورٹ سروسز” بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آج پیرس میں ہونے والے اجلاس میں مزید غور کیا جائے گا، جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس اور برطانیہ تقریباً 40 ممالک کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں، جس کا مقصد امریکہ کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے قریبی اتحادی آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔