آبنائے ہرمز مکمل بند لیکن پاکستانی تیل بردار جہاز گزر گیا

آئل ٹینکر ابوظہبی سے خام تیل لے کر آ رہا ہے۔19 اپریل کو کراچی پہنچے گا

               
April 17, 2026 · قومی

پاکستان آئل ٹینکر جس نے ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز عبور کی

آبنائے ہرمز کی امریکہ نے ناکہ بندی کر رکھی ہے جب کہ ایران بھی مغربی اور خلیجی ممالک کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ ایسے میں پاکستانی پرچم بردار بحری آئل ٹینکر شالیمار آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا ہے۔ جہاز رانی کی نگرانی کرنے والے ادارے کیپلر نے اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ آئل ٹینکر ابوظہبی سے خام تیل لے کر آ رہا ہے اور 19 اپریل کو کراچی پہنچے گا۔ شالیمار افرامیکس کلاس کا ٹینکر ہے جس میں 80 ہزار سے لے کر 120 ہزار ٹن تک تیل بھرا جا سکتا ہے۔

پاکستان سے شالیمار سمیت دو ٹینکر اتوار کو آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے جو تیل حاصل کرنے کیلئے خلیجی ممالک گئے۔