جڑواں شہروں میں بس اڈوں سے آمدورفت کی صورت حال کیا ہے؟
دعووں اورحقائق میں تضاد،سیکیورٹی کے نام پر مشکلات۔'' امت ڈیجیٹل'' نے حقیقت بے نقاب کر دی
فائل فوٹو
راول پنڈی اور اسلام آباد میں بس اڈوں کی بندش سے متعلق صورتحال غیریقینی کا شکار ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اڈوں کے مکمل طور پر کھلے ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے، وہیں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق شہر میں تمام بس اڈے معمول کے مطابق فعال ہیں اور ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بلا تعطل جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد سمیت تمام بڑے ٹرانسپورٹ پوائنٹس پر سروسز معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کئی مقامات پر مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت محدود یا غیر رسمی طور پر روکی گئی، جس سے ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا۔
مسافروں نے بھی اڈوں پر مشکلات، تاخیر اور غیر یقینی صورتحال کی شکایت کی ہے۔ شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔”امت ڈیجیٹل” کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرچہ اڈے مکمل طور پر بند نہیں تھے، لیکن عملی طور پر ٹرانسپورٹ کا نظام معمول سے متاثر رہا، جس نے سرکاری دعووں اور زمینی حقائق میں فرق واضح کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے 26اپریل تک بس ٹرمینلزکوبندکرنے کی تردید کی تھی۔