20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر ایرانی ٹینکر جنوبی انڈیا کے قریب پہنچ گیا
سپر ہیوی ٹینکر ڈرونا کے ذریعے خام تیل ایک انڈین ریفائنری کو فراہم کیا جائے گا۔
April 18, 2026 · بام دنیا
سمندری نقل و حمل کی نگرانی کرنے والی کمپنی ٹینکر ٹریکرز کے مطابق امریکی پابندیوں کی چھوٹ کے آخر روز ایرانی سپر ہیوی ٹینکر ڈورنا تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر انڈیا پہنچنا والا ہے۔ یہ خام تیل ایک انڈین ریفائنری کو فراہم کیا جائے گا۔
ٹینکر ٹریکرز کے مطابق اس ایرانی سپر ہیوی ٹینکر کو آخری بار 13 اپریل 2026 کو ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی سے چند گھنٹے قبل دیکھا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ جہاز اب جنوبی انڈیا کے ساحل پر خودکار شناختی نظام (AIS) پر نمودار ہوا ہے، جو ایک معیاری سمندری نظام ہے جو بحری جہازوں کی شناخت اور ٹریک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔