فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں
اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سفارتی روابط اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، سید عاصم منیر نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمنائیں ایرانی قیادت تک پہنچائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور امن کے فروغ کی کوششوں کا عکاس ہے۔