راولپنڈی میں میٹ شاپ سے 800 کلوگرام ناقص۔ مضر صحت گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہولی فیملی ہسپتال کے قریب واقع میٹ شاپ پر چھاپہ

               
April 19, 2026 · شہر گزشت

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب واقع ایک میٹ شاپ پر چھاپہ مار کر تقریباً 800 کلوگرام ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والا گوشت پانی ملا ہوا، بدبودار اور غیر تصدیق شدہ تھا جسے موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تلف کیے گئے گوشت کی مالیت تقریباً 9 لاکھ روپے ہے۔

اتھارٹی نے کارروائی کے دوران دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملازمین کے پاس میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔