بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کاایک اور ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم نے کوشال مینڈس کے ساتھ ایک اور سنچری شراکت بنادی۔
April 19, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
کراچی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچری شراکتوں میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔پی ایس ایل میں بابر اعظم نے کوشال مینڈس کے ساتھ ایک اور سنچری شراکت بنادی اور یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 47 ویں سنچری شراکت ہے۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے بھی ٹی ٹوئنٹی میں 47 سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔کوہلی اور بابر مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچری شراکت بنانے والے پلیئرز بن گئے جبکہ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ 18 سنچری شراکتیں بنائیں۔