جڑواں شہروں کے لیے26 نمبر سٹاپ، منڈی موڑ بس اڈے پر سروسزبحال

شہری سفر کے لیے مقررہ ٹرمینلز کا رخ کرسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ

               
April 21, 2026 · اہم خبریں, قومی

 

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 26 نمبر سٹاپ اور منڈی موڑ پر بس ٹرمینلز کی سروسز بحال کردی ہیں۔

 

انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے لیے مقررہ ٹرمینلز کا رخ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

 

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ منڈی موڑ بس اڈے سے بھی سروسز کھول دی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ میں مذاکرات کے دوسرے دورکے لیے ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کردیئے گئے تھے۔