پیرآباد فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندارانعقاد
نامورفٹبالرکاشف الرحمان کوخصوصی پرائز سے نوازا گیا
فائل فوٹو
کراچی: تنظیم نوجوانان پیرآباد کے زیرِاہتمام منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل معرکہ سج گیا،جس میں ٹورنامنٹ کے سرپرست اورمعروف سماجی شخصیت صادق بھائی جان نے نامورفٹبالرکاشف الرحمٰن کوان کی شاندارکارکردگی اورکھیل کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی پرائز سے نوازا۔
فائنل میچ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے صادق بھائی جان نے کہا کہ کاشف الرحمان نہ صرف ایک منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں بلکہ ایک بہترین ٹورنامنٹ آرگنائزربھی ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پرکاشف الرحمٰن اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کی۔
سرپرستِ ٹورنامنٹ نے ایونٹ کونظم و ضبط کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے پروسیم خان، نورزادہ، عالمگیر اوراسد ارمان کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ریفری رضوان خان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم میچز میں ان کی بہترین سپروائزنگ نے ٹورنامنٹ کے معیار کو چار چاند لگا دیے، جس کے لیے وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ آل کراچی تنظیم نوجوانانِ پیرآباد 6 سائڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل بنارس باچاخان مرکز گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں نبیل ایف سی نے زاہد شہید شاندار مقابلہ کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 1.0 سے شکست دی اور یوں اس ٹورنامنٹ کی چیمپئین ٹیم کا تاج اپنے سرسجایا