ترک وزیرِ خارجہ کا امریکہ , پاکستان اور ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال

مذاکرات کے دوران ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ، بی بی سی

               
April 26, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ: ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے امریکی مذاکرات کاروں اور اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انھوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بی بی سی کے مطابق دو الگ الگ فون کالز میں فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی اور اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار کے ساتھ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق جیسا کہ ترک خبر رساں ادارے انادولو نے ہفتے  کی شام کو اطلاع دی تھی کہ ان رابطوں میں ایران اور امریکی فریقوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بات ہوئی ہے۔